پیرپنجالبین الاقوامیخطہ چنابجموںاداریہتازہ ترینتفریح،سائنس وصحتکشمیرلازوال ادبکھیلویڈیولازوال شمعقومیصفحہ اولکالمFeatured

چھجلہ منکوٹ میں چوہدری امان اللہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد

10:50 PM Apr 26, 2024 IST | Editor

نیشنل کانفرنس کے امیدوار میا الطاف احمد کے حق میں ووٹ ڈالنے کا فیصلہ
داودخان
مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کی سرحدی تحصیل منکوٹ کہ چھجلہ گاؤں میں زیارت معصوم شاہؒ پر سابقہ ڈی ڈی سی ممبر چوہدری اماناللہ کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں لوگوں کا جم غفیر دیکھنے کو ملا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہم لوگ نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف حسین کو ووٹ دیں گے۔ انکاکہنا تھا کہ اگر میاں الطاف امیدوار نہ ہوتے تو پھرہم کسی اور پارٹی کے حق میں فیصلہ لے سکتے تھے اوراب ہمارا یہ آخری فیصلہ ہے کہ ووٹ ہمارا میاں الطاف احمد لاروی کے حق میں جائے گا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر چو ہدری عمران ظفر نے لوگوں سے اپیل کی کہنیشنل کانفرنس کے امیدوار کے حق میں ووٹ دیں تاکہ وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں۔ عمران ظفر نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے لیڈر ابھی بھی غلام نبی آزاد ہیں اور رہیں گے۔ اسی دوران چوہدری امان اللہ نے سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سات مئی کو اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن پر جا کر میاں الطاف کے حق میں ڈالیں اور بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔

Next Article