پیرپنجالبین الاقوامیخطہ چنابجموںاداریہتازہ ترینتفریح،سائنس وصحتکشمیرلازوال ادبکھیلویڈیولازوال شمعقومیصفحہ اولکالمFeatured

پونچھ کے منڈی میں بارشوں کی قہر سامانیاں،کئی سڑکیں تباہ وبرباد

11:09 PM Apr 15, 2024 IST | Editor

چکھڑی میں دومنزلہ مکان پسی کی زد میں آکر پوری طرح منہدم
ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی تحصیل میں گزشتہ تین دنوں سے شدید بارشوں کی قہر سامانیاں جاری ہیں۔ اب تک متعدد رہائیشی وغیر رہائیشی مکانات کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی بڑے پیمانے پر تباہ ہوئی ہے۔ چکھڑی میں عبدلاحدولد ولی جو بانڈے ساکنہ چکھڑی بن عمر60 سال کا مکان مسلسل بارشوں کی وجہ سے پسی انے کی وجہ سے بلکل منہدم ہوگیاہے۔ محمد یاسین شاہ کے مطابق گزشتہ چار دنوں سے مسلسل بارشوں سے متعدد رہائشی وغیر رہائیشی مکانوں کو نقصان پہنچاہے۔
انہوں نے کہاکہ چکھڑی میں عبدالاحد ایک نہائت غریب شخص ہے۔ جس نے محنت مزدوری کرکے مکان بنایاتھا۔جو ان شدید بارشوں کی وجہ پسی کی زد میں آکر منہدم ہوچکاہے۔ انہوں نے تحصیلدار منڈی سے اپیل کی ہیکہ وہ دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ چکھڑی میں منہدم دو منزلہ مکان کا بھی معائینہ کروائیں۔تاکہ اس غریب کو معقول معاوضہ مل سکے جس سے کہ یہ شخص اپنا مکان دوبارہ تعمیر کرسکے۔

Next Article