پیرپنجالبین الاقوامیخطہ چنابجموںاداریہتازہ ترینتفریح،سائنس وصحتکشمیرلازوال ادبکھیلویڈیولازوال شمعقومیصفحہ اولکالمFeatured
AHMEDABAD, APR 28 (UNI) Royal Challengers Bengaluru' Virat Kohli play shot during the IPL match between Royal Challengers Bengaluru and Gujarat Titans at Narendra Modi Stadium in Ahmedabad on Sunday,UNI PHOTO-79U

ول جیکس کی طوفانی سنچری، بنگلورو نے گجرات ٹائٹنز کو نو وکٹوں سے ہرا یا

09:44 PM Apr 28, 2024 IST | Editor

احمد آباد، ول جیکس کی ناٹ آوٹ طوفانی سنچری (100) اور وراٹ کوہلی کی شاندار نصف سنچری (74) کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 45ویں میچ میں آج گجرات ٹائٹنز کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔
201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان فاف ڈو پلیسس اور وراٹ کوہلی کی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 40 رنز جوڑے۔ فاف ڈو پلیسس 12 گیندوں پر 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ول جیکس نے طوفانی انداز میں بلے بازی کی اور 41 گیندوں میں پانچ چوکے اور 10 چھکے لگا کر شاندار ناٹ آوٹ 100 رنز بنائے۔ وہیں کوہلی نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سےناٹ آوٹ 70 رنز بنائے۔ بنگلورو نے 16 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنا کر نو وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے واحد وکٹ سائی کشور نے حاصل کی۔ یہ بنگلورو کی 10 میچوں میں تیسری جیت ہے۔
اس سے قبل سائی سدرشن ناٹ آؤٹ (84) اور شاہ رخ خان (58) کی نصف سنچریوں کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا۔
آج نریندر مودی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آئی گجرات کی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں تھی اور اس نے پہلے ہی اوور میں ہی اوپنر ریدھیمان ساہا (5) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کپتان شبمن گل (16) پویلین لوٹ گئے۔ سائی سدرشن اور شاہ رخ خان کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا اور تیسرے وکٹ کے لیے 86 رنز کی شراکت داری کی۔ شاہ رخ خان نے 30 گیندوں میں تین چوکے اور پانچ چھکے لگا کر (58) رنز بنائے۔ سائی سدرشن نے 49 گیندوں میں آٹھ چوکے اور چار چھکے لگا کر 84 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ملر 19 گیندوں پر 26 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ گجرات ٹائٹنز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 200 رنز بنائے۔
رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے سوپنل سنگھ، محمد سراج اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔Q

Next Article