پیرپنجالبین الاقوامیخطہ چنابجموںاداریہتازہ ترینتفریح،سائنس وصحتکشمیرلازوال ادبکھیلویڈیولازوال شمعقومیصفحہ اولکالمFeatured

نئی زندگی کاآغازووٹ کیساتھ!

11:50 PM Apr 19, 2024 IST | Editor

ادھم پور :نوی نویلی دولہن نے بھی ووٹ کاسٹ کیا
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے پر ایک روز قبل شادی کے بندھن میں بندھے جوڑے نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔اطلاعات کے مطابق اس بار کے پارلیمانی الیکشن میں لوگوں میں خاصا جوش و جذبہ دیکھا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ ادھم پور میں اس وقت سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور الیکشن عملہ دھنگ ہو کر گئے جب ایک روز قبل بیاہی گئی دولہن نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔نامہ نگار نے بتایا کہ شادی کے ملبوسات زین تن کئے ہوئے جوڑے نے پولنگ اسٹیشن پر پہنچ کر حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
اس موقع پر نوی نویلی دولہن نے نامہ نگاروں سے مختصر بات چیت کے دوران کہاکہ جمہوری عمل کو مضبوط کرنے کی خاطر ہر ایک کو اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ووٹنگ کے ذریعے ہی ہم اپنے مستقبل کو تابناک بنا سکتے ہیں۔

Next Article