پیرپنجالبین الاقوامیخطہ چنابجموںاداریہتازہ ترینتفریح،سائنس وصحتکشمیرلازوال ادبکھیلویڈیولازوال شمعقومیصفحہ اولکالمFeatured

منڈی لورن میں تیز رفتار بس نے ٹکر مارکر کنبہ کے چھ افراد کا سہارا چھین لیا

12:36 AM Dec 16, 2023 IST | Editor

مقامی لوگوں نے بس ڈرائیور کے خلاف کاروائی کی مانگ کی
ریاض ملک
منڈی؍؍ ضلع پونچھ کے لورن علاقع میں کل اس وقت صف ماتم چھاگئی۔ جب ایک نوجوان کو تیز رفتار بس نے ٹکر مار نے کے بعد کچل کر خود فرار ہوگیا۔ جس کو لیکر مقامی لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوے بس زیر نمبر jk02BM1994 کے ڈرائیور کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ڈرائیور نے اس سے پہلے بھی بارہا ایسے حادثے کئے ہیں۔ اور اج بھی جان بجھ کر سکوٹی پر سور غریب نوجوان عبدلرشید سے اگے نکلنے کے جوش میں ٹکر مارکر کچلتاہوا اگے نکل گیا۔جب لوگوں نے اسرار کیااس وقت گاڑی سے نیچے اترا اور پھر سے سواریوں کو زبردستی بیٹھاکر بھاگتے ہوے کہہ رہا تھا کہ کچھ نہیں ہوااپ بیٹھیں۔لوگوں نے کہاکہ افسوس اس بات کا ہیکہ اگر اس کو بھاگنا ہی تھاجب اس کو سنبھالنے والے اجاتے یہ بھاگ جاتا لیکن وہی پر ڈال کر بھاگیا۔ حافظ محمد قاسم، سماجی کارکن محمد حنیف ودیگر لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور ایس ایس پی پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ کل جمعرات کو منڈی لورن روڈ پر ہوے قتل پر سختی سے کاروائی عمل میں لائیں۔ تاکہ اس ڈرائیور کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے کیاجاسکے۔ انہون نے ایس ایچ او منڈی سے اپیل کی ہے کہ یہ اس بس ڈرائیور کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں تاکہ آئیندہ اس طرح کے حادثات پر روک لگائی جاسکے۔ لوگوں نے. انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوے کہاکہ بس کی ٹکر میں میں جانبحق نوجوان کے حق میں فوری امداد کے ساتھ ساتھ اس کا ہورامعاوضہ فراہم کیاجائے۔ تاکہ اس کے گھر کا گزارا چل سکے۔

Next Article