پیرپنجالبین الاقوامیخطہ چنابجموںاداریہتازہ ترینتفریح،سائنس وصحتکشمیرلازوال ادبکھیلویڈیولازوال شمعقومیصفحہ اولکالمFeatured

مسلم انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن فتح پور راجوری کی قابل داد کامیابی

11:58 AM Apr 28, 2024 IST | Editor

چھ طلباء نے 500 میں سے 500 نمبرات حاصل کر کے یوٹی بھر میں اپنا لوہا منوایا
شیراز چوہدری
راجوری؍؍آٹھویں جماعت کے امتحان کے نتائج سامنے آتے ہی ان طلباء کو مبارک ملنے لگی جنہوں نے بورڈ کے اس امتحان میں نمایاں کار کردگی حاصل کی ہے ۔وہیں راجوری ضلع میں مسلم انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن ہائر سیکنڈری سکول فتح پور کے طلباء نے آٹھویں جماعت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنا اور اپنے ادارے کا نام روزن کروایا ہے ۔واضح رہے ان نتائج میںمسلم انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کے چھ طلباء نے 500 میں سے 500 نمبرات حاصل کر کے اپنے ادارے کا نام روشن کیا۔ اس موقع پر ’لازوال‘ کے ساتھ خصوصی بات کرتے ہوئے ان طلباء نے خوشی کا اظہار کیا اور انہوں نے اپنے والدین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کا داخلہ مسلم انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن ہائر سیکنڈری سکول فتح پور میں کروایا ۔

Next Article