پیرپنجالبین الاقوامیخطہ چنابجموںاداریہتازہ ترینتفریح،سائنس وصحتکشمیرلازوال ادبکھیلویڈیولازوال شمعقومیصفحہ اولکالمFeatured

لوک سبھا انتخابات -2024

10:40 PM Mar 21, 2024 IST | Editor

اْدھمپور میں پولنگ عملے کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد
لازوال ڈیسک
ادھمپور// آئندہ لوک سبھا الیکشن 2024 کے موثر انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ایک فعال اقدام میں، ضلع الیکشن آفیسر، ادھمپور، سلونی رائے، یہاں منعقدہ ایک انتخابی تربیتی سیشن کے دوران گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، ادھمپور میں پولنگ عملہ کے ساتھ مصروف تھیں۔ آج انہوں نے تربیتی پروگرام میں بھرپور شرکت کی اہمیت پر زور دیا تاکہ پولنگ سٹیشنوں پر کام کا عمل ہموار ہو سکے۔
وہیںمختلف مقامات پر منعقد ہونے والے تربیتی اقدام جن میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ادھم پور، گورنمنٹ ڈگری کالج (بوائز) ادھم پور، گورنمنٹ ایچ ایس ایس چنینی، اور ٹاؤن ہال رام نگر شامل ہیں، تقریباً 2150 ملازمین کا نمایاں ٹرن آؤٹ دیکھا گیا۔شرکاء نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر عملی مظاہروں کے ساتھ ساتھ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ افسران کے فرائض اور ذمہ داریوں کے بارے میں جامع ہدایات حاصل کیں

Next Article