پیرپنجالبین الاقوامیخطہ چنابجموںاداریہتازہ ترینتفریح،سائنس وصحتکشمیرلازوال ادبکھیلویڈیولازوال شمعقومیصفحہ اولکالمFeatured

غزہ کے رفح دھماکے میں آٹھ فوجی ہلاک: اسرائیلی فوج کا دعویٰ

12:08 PM Jun 16, 2024 IST | Editor

یروشلم، // اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے رفح میں ہفتہ کو ہونے والے ایک دھماکے میں اس کے آٹھ فوجی مارے گئے۔

آئی ڈی ایف کی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ تمام فوجی نیمر کامبیٹ انجینئرنگ وھیکل(سی ای وی) کے اندر مارے گئے تھے جب کہ یہ فوجی ایک قافلے میں تھے جو شام کے وقت شمال مغربی ضلع رفح میں حماس کے خلاف کارروائی شروع کر رہے تھے کہ اس دوران 401 ویں آرمرڈ بریگیڈ کے فوجیوں نے تقریباً 50 فلسطینی بندوق برداروں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ڈی ایف نے کہا کہ قافلہ آرام کے لیے فوج کی طرف سے قبضے میں لی گئی عمارتوں کی طرف جا رہا تھا جب نیمر سی ای وی میں زبردست دھماکہ ہوا۔

فوج نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکہ پہلے سے نصب بم سے یا حماس کی جانب سے گاڑی پر رکھا گیا دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے ہوا۔

Next Article