پیرپنجالبین الاقوامیخطہ چنابجموںاداریہتازہ ترینتفریح،سائنس وصحتکشمیرلازوال ادبکھیلویڈیولازوال شمعقومیصفحہ اولکالمFeatured

عیدگاہ گراؤنڈ سرینگر کو نماز کی ادائیگی کے لیے برقرار رکھنے میں لاپرواہی حیران کن :رشی کلم

10:35 PM Mar 29, 2024 IST | Editor

کہاوقف بورڈ اور ایل جی انتظامیہ عید سے قبل عیدگاہ گرائونڈ کو نماز کے قابل بنانے کیلئے اقدام کرے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍یہ ستم ظریفی ہے کہ لوگوں کو عید گاہ سری نگر میں نماز پڑھنے سے یہ بہانہ بنا کر روک دیا گیا کہ گراؤنڈ نماز کے لیے موزوں نہیں ہے۔ کیا میں وقف بورڈ یا دیگر متعلقہ افراد سے پوچھ سکتا ہوں کہ جب رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہوا ہے تو انہوں نے گراؤنڈ کی دیکھ بھال میں کوتاہی کیوں کی؟۔
ان خیالات کا اظہار معروف سماجی اور سیاسی کارکن اور قومی ترجمان، قومی سکریٹری یوتھ این سی پی انجینئر رشی کلم نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ مایوسی میں ان مسلمان بھائیوں کی تعریف کرتے ہیں جنہوں نے معمول کے مطابق مسجد میں اپنی نماز جاری رکھی ہے۔کلم نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ عید سے قبل عیدگاہ گراؤنڈ کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جائے تاکہ عید گاہ گرائونڈ کا نماز کے قابل بنایا جا سکے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ مجھے امید ہے کہ سیاہ دن جلد ختم ہوں گے۔

Next Article