پیرپنجالبین الاقوامیخطہ چنابجموںاداریہتازہ ترینتفریح،سائنس وصحتکشمیرلازوال ادبکھیلویڈیولازوال شمعقومیصفحہ اولکالمFeatured

سکریٹری پنچایت کے امتحان میں امتیازی کامیابی

10:53 PM Feb 02, 2024 IST | Editor

مبارز ارسلان چوہدری کو خطہ پیرپنچال کے ارباب علم ودانش کی جانب سے ہدیہ تہنیت وتبریک
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍حالیہ دنوں منعقدہ سکریٹری پنچایت کے امتحانات میں ضلع پونچھ تحصیل مہنڈر موضع ہرنی کے امیدوار مبارز ارسلان چوہدری ولد مشتاق احمد چوہدری ( سی ای او ) کو امتیازی کامیابی پر خطہ پیرپنچال کے ارباب علم ودانش نے تہنیتی پیغامات میں اس امید پر نیک خواہشات کے ساتھ ہدیہ تہنیت وتبریک پیش کیا ہے کہ موصوف اپنے والد گرامی کے نقوش راہ پر چلتے ہوئے معاشرہ وسوسائٹی کو بے لوث خدمات سے سرشار کریں اور ملک وملت کے تئیں عائد ذمہ داریوں کو بحسن وخوبی نبھانے کی انتھک کوشش کریں۔

Next Article