پیرپنجالبین الاقوامیخطہ چنابجموںاداریہتازہ ترینتفریح،سائنس وصحتکشمیرلازوال ادبکھیلویڈیولازوال شمعقومیصفحہ اولکالمFeatured

سب ڈویژن گول میں پی ڈی ڈی محکمہ کی جانب سے گھر گھر جا کرایہ وصولنے کی مہم کا آغاز

11:13 PM Mar 24, 2024 IST | Editor

بقایا بجلی کی فیس جلدی بھریں ورنہ آپ کے کنکشن کاٹ دئے جائیں گے:عوام کو انتباہ
لطیف ملک
گول؍؍سب ڈویڑن میں محکمہ پی ڈی ڈی کے ملازمین نے گھر گھر جا کر مہم چلائی ہے جس دوران صارفین نے کہا کہ وہ بجلی کی التواء میں پڑی فیس کو جلداز جلدادا کریں ورنہ بجلی کے کنکشن کاٹ دئے جائیں گے ، وہیں محکمہ نے بجلی چوری کے خلاف بھی سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ بجلی کی چوری کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
عبدالحمید محکمہ بجلی کے ملازم نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اوپر سے ہی ہدایات ہیں کہ وہ بجلی کی تمام التواء فیس کو جلد از جلد واگزارکرائیں جس کے پیش نظر پورے سب ڈویڑن میں محکمہ نے بجلی فیس کی ادائی سے متعلق جہاں لوگوں کو مکمل جانکاری دی وہیں بجلی کی فیس نہ بھرنے کی صورت میں کئی کنکشن بھی کاٹ دئے ہیں اور اس مہم کے دوران لوگوں کو بجلی کا صحیح طریقے سے استعمال کرنے کے بارے میں بھی بھر پور جانکاری دی۔انہوں نے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد از جلد بقایا بجلی کی فیس بھریں ورنہ اْن کے کنکشن کاٹ دئے جائیں گے۔

Next Article