پیرپنجالبین الاقوامیخطہ چنابجموںاداریہتازہ ترینتفریح،سائنس وصحتکشمیرلازوال ادبکھیلویڈیولازوال شمعقومیصفحہ اولکالمFeatured

سانبہ سے مشکوک غبارہ برآمد

11:36 PM Apr 25, 2024 IST | Editor

لازوال ڈیسک

سانبہ؍؍پولنگ کے دوسرے مرحلے سے پہلے، ایک ہوائی جہاز کی شکل کا مشکوک غبارہ، جس پر پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز) کا لوگو لکھا ہوا تھا آج سانبہ ضلع میں برآمد ہوا۔ بین الاقوامی سرحد سے صرف 3 سے 4 کلومیٹر کے فاصلے سے غبارہ برآمد ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز حرکت میں آگئیں۔
کھلونا نما غبارہ ضلع سانبہ کے گائوں رکھ بروٹیاں کے قریب دیوک ندی کے کنارے سے ملا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش میں سرحد پار سے کوئی بھی دراندازی کیلئے سیکورٹی فورسز پہلے سے ہی چوکس ہیں۔ دریائے دیوک براہ راست پاکستان کی طرف جاتا ہے اور بعض اوقات یہ دراندازی کا پسندیدہ راستہ بھی رہا ہے۔
ادھر سانبہ پولیس نے غبارے کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ فی الحال غبارے کے ساتھ کوئی دوسری چیز یا مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔ جموں۔ریاسی، اننت ناگ-راجوری، سری نگر اور بارہمولہ میں 26 اپریل، 7 مئی، 13 مئی اور 20 مئی کو پولنگ ہوگی۔

Next Article