پیرپنجالبین الاقوامیخطہ چنابجموںاداریہتازہ ترینتفریح،سائنس وصحتکشمیرلازوال ادبکھیلویڈیولازوال شمعقومیصفحہ اولکالمFeatured

راجوری اننت ناگ پارلیمانی نشست کے انتخاب میں تاخیر نہ کی جائے :ریاض چوہدری

11:56 AM Apr 28, 2024 IST | Editor

کہا انتخاب ملتوی کرنے کیلئے ای سی آئی کو خط لکھنے والے لیڈران زمینی حقیقت سے نا واقف ہیں
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ سابقہ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر پرسن ڈونگی ریاض چوہدری نے راجوری اننت ناگ پارلیمانی نشست پر جاری کردا نوٹیفکیشن کے مطابق تیسرے مرحلے میں انتخاب کے سلسلے میں لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گزرے کل سے سوشل میڈیا اور کچھ اور سماجی رابطہ سائٹس پر ایک خط گردش کر رہا ہے جس میں کچھ سیاسی جماعتوں کی طرف سے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے درخواست کی گئی ہے کہ خراب موسم کے چلتے راجوری اننت ناگ پارلیمانی نشست کے انتخاب کو ملتوی کیا جائے۔
چوہدری نے کہا وہ لیڈر یا وہ سیاسی جماعتیں جنہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو خط لکھا ہے کہ اس نشست کے انتخاب کو ملتوی کیا جائے وہ زمینی حقیقت سے نا واقف ہیں۔ انہوں نے کہا اسی حوالے سے آج ہم نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے نام ایک یاداشت ضلع الیکشن آفیسر کو سونپی ہے اور ہم نے ان سے گزارش کی ہے کہ اس نشست کے انتخاب کو ملتوی نہ کیا جائے کیونکہ مئی کے دوسرے ہفتے میں راجوری پونچھ سے گجر بکروال لوگوں کی ہجرت شروع ہو جائے گی اور وہ لوگ اس انتخاب کا حصہ نہیں بن پائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر بھی کافی تشویش ہے جو سیاسی جماعتیں انتخاب نہیں لڑ رہی ان کو اس نشست کے انتخاب ملتوی کروانے کی کیا ضرورت ہے۔ چوہدری نے کہا ضلع الیکشن آفیسرراجوری کی طرف سے ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آپ کے جو بھی مطالبات ہیں وہ الیکشن کمیشن اف انڈیا تک پہنچائے جائیں گے۔

Next Article