پیرپنجالبین الاقوامیخطہ چنابجموںاداریہتازہ ترینتفریح،سائنس وصحتکشمیرلازوال ادبکھیلویڈیولازوال شمعقومیصفحہ اولکالمFeatured

بی جی ایس بی یو کو CUET-2024 میں ملک بھر کے طلباء کی جانب سے زبردست ردعمل موصول ہوا

10:58 PM Apr 16, 2024 IST | Editor

پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیے تئیس ہزار سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کرائی :پروفیسر اکبر مسعود
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کو کیوٹ پی جی -2024 میں ملک بھر کے طلباء کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے۔ آئندہ تعلیمی سیشن کے لیے یونیورسٹی کی جانب سے پیش کیے جانے والے مختلف پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیے تئیس ہزار سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کرائی ہے۔اس سلسلے میں پروفیسر اکبر مسعود نے کہا کہ یہ یونیورسٹی نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پورے ملک کے علم کے متلاشیوں کے لیے توجہ کا مرکز بن رہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ طلبہ کی ایک بڑی تعداد یہاں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں اپنی دلچسپی ظاہر کر رہی ہے۔ پروفیسر اکبر نے اسے بی جی ایس بی یو کو قومی اہمیت کے مرکز کے طور پر ترقی دینے کی طرف ایک قابل ذکر رجحان قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ سب سے زیادہ مطلوب کورسز میں ایم بی اے، ایم سی اے، زولوجی، بائیو ٹیکنالوجی اور مائیکرو بیالوجی شامل ہیں۔

Next Article